الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی اے کا حتمی بیان آگیا

الیکشن کے روز انٹرنیٹ بند ہوگا یا نہیں؟ پی ٹی اے کا حتمی بیان آگیا
کیپشن: internet shutdown

(ویب ڈیسک)الیکشن 2024اور انٹرنیٹ کی بند ش کے حوالے سے پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن( پی ٹی اے) کی وضاحت،حکومت پاکستان الیکشن کے دن انٹرنیٹ بند نہیں کرے گی۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن( پی ٹی اے) کی جانب سے اہم پیغام جاری کیا گیا جس میں  اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ”انتخابات کے دن انٹرنیٹ کی سہولت صارفین کو میسر ہو گی“ انٹرنیٹ بغیر کسی رکاوٹ کے کام کرے گا۔

یاد رہے کہ گذشتہ دنوں بلوچستان اور کےپی میں امن و امان کی صورتحال پر الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 8 فروری کو حساس علاقوں میں موبائل سروس معطل کرنے کی تجویز دے گئی، حساس علاقوں میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔اجلاس میں الیکشن کمیشن کی امیدواروں کی سیکیورٹی کی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ جن امیدواروں کو تھریٹس ہیں ان کو پہلےپولیس کو پیشگی اطلاع دیں۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر نے کےپی کے اور بلوچستان میں بگڑتی امن کی صورتحال، الیکشن کمیشن کے دفاتر اور سیاسی جلسوں پر حملوں کے واقعات پر تشویش کااظہار کیا تھا۔

صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں الیکشن پر انٹرنیٹ سروسز عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔