عام انتخابات:الیکشن کی انتخابی مہم کاآج آخری روز، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

عام انتخابات:الیکشن کی انتخابی مہم کاآج آخری روز، خلاف ورزی پر قانونی کارروائی ہوگی

(ویب ڈیسک ) عام انتخابات 2024 کی انتخابی مہم کا وقت آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی، خلاف ورزی کرنے والے کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی ) کے ترجمان  کا کہنا ہے کہ  ووٹ کیلئے اصلی شناختی کارڈ لازمی ہے ، زائد المیعاد شناختی کارڈ پر بھی ووٹ ڈالا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ 8 فروری 2024 ءکے انتخابات کے لیے چھپوائے گئے لگ بھگ 26 کروڑ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کے ملازمین نے ایک محدود وقت میں اپنی محنت اور منظم منصوبہ بندی کے ذریعے اس اہم ذمہ داری کی تکمیل کی۔

ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا عمل زمینی اور ہوائی دونوں طریقوں سے مکمل کیا گیا۔تمام بیلٹ پیپرز، سرکاری پریس اداروں سے متعلقہ ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز اور ان کے نمائندوں کے حوالے کیے گئے۔

انہوں نے بتایا کہ  بیلٹ پیپرز کی ترسیل میں  موسم کی خرابی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا  لیکن  تمام چیلنجز کے باوجود کمیشن نے وقت پر یہ کام مکمل کیا تاکہ تمام ووٹرز ملکی انتخابات میں بہترین اور منظم طور پر شرکت کر سکیں۔