این اے 130 میں نواز شریف نے میدان مارلیا

این اے 130 میں نواز شریف نے میدان مارلیا
کیپشن: Yasmeen Rashid lead
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) این اے 130 کے غیر حتمی غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کامیاب ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 130 میں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور پاکستان تحریک انصاف کی حمایت یافتہ  آزاد امیدوار یاسمین راشد میں مقابلہ ہوا۔

غیرحتمی غیر سرکاری نیتجہ کے مطابق نواز شریف نے1 لاکھ 71 ہزار 24 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ یاسمین راشد 1 لاکھ 15 ہزار 43 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔