الیکشن 2024:کتنے حلقوں میں انتحابات ملتوی ہوئے؟پتا چل گیا

الیکشن 2024:کتنے حلقوں میں انتحابات ملتوی ہوئے؟پتا چل گیا
کیپشن: الیکشن 2024:کتنے حلقوں میں انتحابات ملتوی ہوئے؟پتا چل گیا

ویب ڈیسک: عام انتخابات کا آخری مرحلہ،4 حلقوں میں انتخابات نہیں ہوں گے، الیکشن کمیشن کی جانب سے 4 حلقوں کے انتخابات ملتوی کرنے کے نوٹیفکشن جاری کیے جا چکے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ملتوی ہونے والے حلقوں میں دو قومی اور دو صوبائی حلقے شامل ہیں، الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی اموات کی وجہ سے  چار حلقوں پر انتخابات ملتوی کیے۔   چاروں  حلقے صوبہ خیبر پختونخوا اور صوبہ پنجاب میں ہیں۔پی پی 226 کوہاٹ، پی کے 91 باجوڑ، پی کے 22 باجوڑ اور این اے 8 باجوڑ ميں انتخابات ملتوی ہوئے۔باجوڑ IV میں قومی اسمبلی کے حلقہ NA-08 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ PK-22 سے انتخاب لڑنے والے آزاد امیدوار ریحان زیب خان کے قتل کے بعد انتخابات کو منسوخ کیا گیا۔

عصمت اللہ خان کے انتقال کے بعد این اے 91، کوہاٹ ٹو کے انتخابات ملتوی کیے گیے،حلقہ پی پی 266 رحیم یار خان کے امیدوار اسرار حسین کے انتقال کے بعد حلقے میں انتخابات ملتوی کے گیے۔

 ترجمان   الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن 73 کے تحت متعلقہ آر اوز کو حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے ان ان حلقوں میں عام انتخابات کی کارروائی کو روکا گیا،مقابلہ کرنے والے امیدواروں کو ان علاقوں کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول کے جاری ہونے کے بعد نئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے یا مزید واجبات جمع کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔