الیکشن 2024: ملک بھر میں پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات

الیکشن 2024: ملک بھر میں پولیس اور پاک فوج کے دستے تعینات

ویب ڈیسک : الیکشن 2024، کے پرامن ماحول میں انعقاد کیلئے ملک بھر میں الیکشن کمیشن کی درخواست پر کوئیک رسپانس فورس کے106942 اہلکار تعینات  کردئیے گئے  23940 سکیورٹی اہلکار مستقل طور پر الیکشن کے دوران ڈیوٹی سرانجام دینگے.

رپورٹ کے مطابق   پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کے مجموعی طور پر 130882 اہلکار الیکشن ڈیوٹی پر مامور ہونگے۔ اسی طرح انتخابات 2024 کےدوران  ملک بھر میں پولیس کے 465736 مجموعی طور پر اہلکار تعینات ہونگے۔امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے آرمی، سول آرمڈ فورسز اور پولیس کے مجموعی طور پر 596618 اہلکار الیکشن ڈیوٹی سرانجام دینگے۔


 پنجاب میں الیکشن کے پرامن انعقاد کیلئے پولیس کے 216000 اہلکار تعینات ہونگے۔صوبہ سندھ میں 110720، خیبرپختونخوا میں 92535 اور بلوچستان میں 46481 پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دینگے۔


  الیکشن کمیشن اسلام آباد :


آسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کی سیکورٹی سنبھال لی۔ پولیس اور ایف سی کی اضافی نفری کو الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی کے لئے تعینات کیا گیا ہے
 اس ضمن میں الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے لیے بھی پلان ترتیب دے دیا گیا۔


الیکشن کمیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کو دو گنا کر دیا جائے گا۔


الیکشن کمیشن میں  آنے والے غیر متلقہ اور مشکوک  افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت  کی گئی ہے ۔ الیکشن کمیشن کے اندد اور باہر سییکورٹی کے فل پروف انتظامات کیے  گئے  ہیں۔


چیف سٹاف ایس پی  ماہر منور   الیکشن کمیشن کی سیکورٹی کے تمام تر انتظامات کو دیکھیں گے ۔


  صوبہ خیبر پختونخوا


8فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے پختونخوا میں بھی  تیاریاں مکمل  ہیں  ۔صوبہ میں 44 قومی اور 113 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر پولنگ ہوگی
خیبر پختونخوا  میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 1 لاکھ 78 ہزار سے زیادہ اہلکار سیکیورٹی کے فرائض انجام  دے رہے ہیں۔


فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 27 ہزار سے زیادہ اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں۔ ایک ہزار 170 خواتین پولیس اہلکار بھی الیکشن کے دن تعینات کی جائیں گی۔
پولنگ اسٹیشنز میں 10 ہزار سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کردیے گئے۔ پولنگ اسٹیشنز میں خصوصی افراد کے لیے 15 ہزار ریمپس بنائے گئے ہیں
نارمل پولنگ اسٹیشنز میں 3 اہلکار،حساس میں 4 اور حساس ترین پر 5 اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔


پشاور


 پشاور میں قومی اسمبلی  کی  پانچ اور صوبائی اسمبلی 13 نشتوں پر پولنگ کے لئے1280پولنگ اسٹیشنزبنائے گئے ہیں۔ 577 حساس ترین،655 حساس اور 48 پولنگ اسٹیشنز نارمل قرار دئیے گئے ہیں۔


حساس پولنگ اسٹیشنز پر 2 ہزار 885، حساس پر 2 ہزار 620 اہلکار تعینات ہونگے۔


پشاورشہر میں 100 سے زیادہ ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی ہاٹ سپاٹس پر خصوصی کیمروں سے لیس اہلکار تعینات ہونگے۔


 پنجاب


الیکشن 2024ء کے پر امن انعقاد کیلئے پنجاب پولیس  کی ٹیمیں لاہور سمیت تمام اضلاع میں آج ڈیوٹی پوائنٹس سنبھال لیں گی۔


 آئی جی پنجاب کے مطابق پنجاب پولیس کے01 لاکھ 30 ہزار سے زائد افسران و اہلکار الیکشن سکیورٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔ 


انتخابی عمل کی مانیٹرنگ کیلئے 32 ہزار سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں  نصب کئے گئے ہیں۔ 


 آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر من و عن عمل در آمد یقینی بنایا جا رہا ہے۔انتخابی ضابطہ اخلاق، دفعہ 144، اسلحہ کی خلاف ورزی پر ذمہ داران کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ہیں۔ 


آئی جی پنجاب نے خبردار کیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر ہوائی فائرنگ، لڑائی جھگڑے اور انتخابی عمل کو سبوتاژ پر بلا تفریق کاروائی ہوگی۔ ملک دشمن و شر پسند عناصر کو روکنے کیلئے بارڈر چیک پوسٹوں پر سخت نگرانی کا عمل جاری ہے۔


5577 انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر  اضافی  نفری، ڈولفن فورس اور کوئیک رسپانس سمیت دیگر ٹیمیں تعینات   ہیں ۔ پولیس افسران سکیورٹی ایجنسیز، آرمڈ فورسز، ضلعی انتظامیہ سمیت تمام اداروں کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں۔ 


آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی، ریجنل، ڈویژنل اور سی پی او کنٹرول رومز سے سکیورٹی انتظامات کی کلوز مانیٹرنگ کی جاری ہے ۔


فیصل آباد 


 سی پی او فیصل آباد علی ضیا کے مطابق سکیورٹی کے انتظامات مکمل ہیں فیصل آباد: 16900   پولیس اہلکار سکیورٹی  کے فرائض سر انجام  دے رہے ہیں۔
 انہوں نے آگاہ کیا کہ ضلع بھر میں  تین پرت کی سکیورٹی ہو گی ۔ 8 کمپنی بیک اپ  میں موجود رہیں گی جبکہ فوج اور رینجرز بھی مدد کے لیے موجود ہیں ۔


قصور: قومی اسمبلی کی چار اور صوبائی اسمبلی کی دو سیٹوں پر الیکشن ہونگے۔


 قصور


قصور میں  قومی و صوبائی اسمبلی کے انتخابات کے لئے 1519 پولنگ اسٹیشن بنا دئیے گئے۔


 ڈی پی  او قصور طارق عزیز سندھو کے مطابق ضلع بھر میں 176 انتہائی احساس ، 384 احساس جبکہ 949 نارمل پولنگ اسٹیشن ہیں،انتہائی احساس پولنگ اسٹیشن پر فوج ، رینجرز اور پولیس کو تعینات  کیا گیا ہے ۔: 2200 سے زائد پولیس اہلکاروں کے ساتھ فوج بھی ہمارے ساتھ موجود ہو گی ۔


صوبہ سندھ


پا کستان رینجرز (سندھ) کی جا نب سے سندھ بھر میں 8 فروری کو ہونے والے جنرل الیکشن کے حوالے سے سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔