الیکشن کی تیاریاں مکمل،31 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور

الیکشن کی تیاریاں مکمل،31 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر مامور
کیپشن: الیکشن کی تیاریاں مکمل،31 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور رہیں گے،صوبائی الیکشن کمشنر

ویب ڈیسک: صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی کا کہنا ہے کہ  31 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور رہیں گئے،حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں،پر امن پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی الیکشن کمشنر محمد فرید آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 8 فروری کو الیکشن کی تیاریاں مکمل ہے،16 قومی اور 51 صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر انتخابات ہورہے ہیں،53 لاکھ سے زائد ووٹرز ووٹ کاسٹ کریں گئے،5ہزار 26 پولنگ اسٹیشنز قائم کئے گئےہیں،51 ہزار سے زائد پولنگ آفیسر حصہ لیں گئے۔

فردید آفریدی  نے مزید کہا کہ 31 ہزار اہلکار سیکیورٹی پر معمور رہیں گئے،حساس پولنگ اسٹیشنز پر کیمرے نصب کئے گئے ہیں،پر امن پولنگ کے لیے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،نتائج کی بروقت وصولی کے لیے اقدامات کئے گئے ہیں۔

دوسری جا نب  صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان کا کہنا ہے کہ صوبہ پنجاب میں عام انتخابات کی تیاریاں حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں، پولنگ میٹریل کی پیکنگ اور ریٹرننگ افسران کو ترسیل کا عمل جاری ہے،بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا کام مکمل ہو چکا ہے۔صوبہ پنجاب کے اضلاع میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل جاری ہے۔

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ صوبائی سطح پر سیکورٹی ، ٹرانسپورٹ ، مواصلاتی اور ایمرجنسی پلان تیار ہے۔تمام ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران اپنے متعلقہ اضلاع میں پولنگ اسٹیشنز کے قیام کی تیاریاں مکمل کر رہے ہیں۔شفاف اور پر امن انتخابات کے انعقاد کو ہر صورت یقینی بنایا جائیگا۔