پی پی 149 ، صدر آئی پی پی علیم خان  نے میدان مارلیا

پی پی 149 ، صدر آئی پی پی علیم خان  نے میدان مارلیا

(ویب ڈیسک )لاہور کے حلقہ پی پی 149  سے صدر آئی پی پی علیم خان  کامیاب ہوگئے ہیں۔

صدر استحکام پاکستان پارٹی عبدالعلیم خان 51 ہزار 756 ووٹ لیکر کامیاب قرار دیے گئے جبکہ  آزاد امیدوار ذیشان رشید 47 ہزار 998 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔

صدر آئی پی پی علیم خان نے  سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں کہا ہے کہ ، پی پی 149لاہور کے الیکشن میں جیت پر اللہ کا شکر بجا لاتا ہوں۔ میری ماؤں، بہنوں، بیٹیوں، نوجوانوں اور بزرگوں نے جس طرح والہانہ محبت کا اظہار کیا اور  میرا ساتھ دیا، اس پر سب کا مشکور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ  یہ جیت آپ کی جیت ہے۔ خدمت کا جو سلسلہ پہلے سے جاری ہے اس میں انشاء اللہ اب مزید تیزی آئے گی اور اس حلقے کو لاہور کا سب سے بہترین علاقہ بنائیں گے۔