کون کہاں ووٹ کاسٹ کرےگا ؟

کون کہاں ووٹ کاسٹ کرےگا ؟

(ویب ڈیسک ) کل  ہونے والے عام انتخابات  کے موقع پر کون کہاں ووٹ کاسٹ کرے گا اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں ۔

صدرمملکت عارف علوی کراچی،نگراں وزیراعظم کوئٹہ کینٹ میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی چاغی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف گوجر خان میں ووٹ ڈالیں گے ۔

نوازشریف،شہبازشریف، مریم نواز،حمزہ شہبازماڈل ٹاون لاہورمیں ووٹ ڈالیں گے، آصف زرداری نواب شاہ، بلاول بھٹو نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کریں گے، سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن ڈیرہ اسماعیل خان میں موجود ہوں گے۔

بیرسٹر گوہر خان بونیر میں اپنے آبائی گاوں ڈگر کلے میں ووٹ کاسٹ کریں گے ۔ آئی پی پی کے جہانگیر ترین لودھراں، عبدالعلیم خان لاہور میں ووٹ ڈالیں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق دیر لوئر میں ووٹ کاسٹ کریں گے، اخترمینگل آبائی علاقے وڈھ،چودھری نثار چکری راولپنڈی میں ووٹ ڈالیں گے۔ اسفندیار ولی چارسدہ، سربراہ نیشنل پارٹی ڈاکڑ عبدالمالک بلوچ تربت میں ووٹ کاسٹ کریں گے۔

خالد مقبول صدیقی کراچی کےفیڈرل بی ایریا،مصطفی کمال گلشن اقبال میں ووٹ کاسٹ کریں گے ، سربراہ بلوچستان عوامی پارٹی نوابزدہ خالد مگسی آبائی حلقے جھل مگسی میں ووٹ ڈالیں گے  ،  جمہوری وطن پارٹی کےنوابزدہ شازین بگٹی ڈیر بگٹی میں ووٹ کاسٹ کرینگے۔