پی ٹی آئی کی عفت طاہرہ سومرو نے جہانگیرترین کے حق میں بڑا بیان دیدیا

پی ٹی آئی کی عفت طاہرہ سومرو نے جہانگیرترین کے حق میں بڑا بیان دیدیا
کیپشن: Iffat Tahira Soomro
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک) این اے 155 لودھراں میں   پی ٹی آئی امیدوار عفت طاہرہ سومرو کی چیئرمین آئی پی پی جہانگیر ترین سے ملاقات، عفت طاہرہ سومرو نے این اے 155 سے جہانگیر ترین کے حق میں دستبرداری کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات جہانگیر ترین کی لودھراں میں رہائش گاہ پر ہوئی ،جہانگیر ترین کی جانب سے عفت طاہرہ سومرو کا خیر مقدم کیا اور ملک کر سیاست کرنے کا عزم کیا، عفت طاہرہ سومرو نے باقاعدہ ویڈیو بیان بھی جاری کردیا ،   عفت طاہرہ سومرو میں این اے 155 لودھراں سے دستبرداری کا اعلان کرتی ہوں۔

میں نے لودھراں سے عملی سیاست کا آغاز ن لیگ کے صدیق بلوچ کے خلاف کیا، صدیق بلوچ کی عوام دشمن اور جاہلانہ پالیسوں کے خلاف سیاست کی ،صدیق بلوچ گروپ دو تین دن سے پراپیگنڈا کررہا ہے کہ مجھے اغواء کر لیا گیا ہے، یہ غلط اور جھوٹ پر مبنی پراپیگنڈا ہے۔

عوام صدیق بلوچ گروپ کے بہکاوے میں نہ آئیں، عوام سے درخواست ہے کہ صدیق بلوچ کے خلاف میرا ساتھ دیں،عوام این اے 155 میں جہانگیر خان ترین کو ووٹ دیں۔

 مجھ پر پیسوں کا الزام لگایا گیا جو کہ جھوٹ پر مبنی ہے،  میں پیسوں کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی۔