بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک
کیپشن: بلوچستان: قلات میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 12 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلات میں کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 12 دہشتگرد ہلاک کر دیے۔

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز ویژن عزم استحکام کے تحت کارروائیاں جاری رکھیں گی، قانون نافذ کرنے والے ادارے غیر ملکی اسپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں۔

گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخواہ میں دو مختلف آپریشنز میں فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے بھارتی اسپانسرڈ 9 دہشتگرد ہلاک کیے تھے۔

پہلے آپریشن کا انعقاد ٹانک میں کیا گیا جہاں دہشتگردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی۔ مشتبہ مقام کے گھیراؤ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں 7 دہشتگردوں کو مار گرایا گیا۔

دوسرا آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جہاں خفیہ اطلاعات پر دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا، مقابلے میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

مارے گئے دہشتگرد بھارتی پشت پناہی یافتہ گروہ سے تعلق رکھتے تھے اور سکیورٹی فورسز و قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کے علاوہ بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

Watch Live Public News