یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن معطل

یمنی حوثیوں کا اسرائیل کے رامون ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ، فلائٹ آپریشن معطل

(ویب ڈیسک) اسرائیل کے رامون ائیرپورٹ پر حوثیوں  کے  ڈرون حملے کے بعد فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق   یمن کے حوثیوں کی جانب سے اسرائیل پر داغے گئے دھماکہ خیز ڈرونز میں سے ایک   اسرائیل کے جنوبی علاقے میں واقع رامون ائیرپورٹ سے ٹکرا گیا۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد ائیرپورٹ کی فضائی حدود بند کردی گئی جبکہ    ڈرون حملے کے نتیجے میں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے ، جن میں سے ایک کو شریپنل لگنے سے زخم آئے ہیں۔

حوثیوں کی جانب سے داغے گئے ڈرون نے پسینجر ٹرمینل کو نشانہ بنایا اور جائے وقوعہ سے اٹھتے دھوئیں کی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

یاد رہے کہ حملے سے کچھ دیر پہلے اسرائیلی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے یمن سے آنے والے 3 ڈرون مار گرائے ہیں۔

Watch Live Public News