یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈیپورٹ کردیا گیا

یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈیپورٹ کردیا گیا

(ویب ڈیسک ) مشہور پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانیہ سے ڈیپورٹ کر دیا گیا ہے۔

معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کو برطانوی ہوم آفس نے ان کے ویزے کی منسوخی کے بعد برطانیہ سے بے دخل کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق رجب بٹ کا ویزا غلط بیانی یا Misdeclaration کے الزام میں منسوخ کیا گیا، جس کے بعد انہیں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق برطانوی انٹیلیجنس ایجنسی نے رجب  بٹ کو ان کے قریبی دوست ندیم نانی والا سمیت حراست میں لیا، جہاں دونوں سے ویزے سے متعلق معلومات اور ان کے داخلے کے محرکات پر تفصیلی تفتیش کی گئی۔
برطانوی حکام کا کہنا ہے کہ ویزا قوانین میں غلط معلومات فراہم کرنا ایک سنگین جرم ہے، اور اسی بنیاد پر رجب بٹ کا ویزا فوری طور پر کینسل کر دیا گیا۔ بعد ازاں باقاعدہ کارروائی مکمل ہونے پر انہیں پاکستان ڈی پورٹ کر دیا گیا۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ ہوم آفس نے اس کیس کو ایک مثال کے طور پر لیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ برطانوی امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی یا غلط بیانی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، چاہے معاملہ کسی عام شہری کا ہو یا کسی مشہور سوشل میڈیا شخصیت کا۔

رجب  بٹ اور ندیم نانی والا سمیت برطانوی حکام  کی جانب سے تاحال اس معاملے پر کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

@raajabbutt1 Good News ✌ #rajab ♬ original sound - Bilal Marth 7

Watch Live Public News