ویب ڈیسک: ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ سونا مزید 600 روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 62 ہزار 336 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 515 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 378 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی اور فی اونس سونا 6 ڈالر سستا ہوکر 4 ہزار 398 ڈالر کا ہوگیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار 400 روپے کی کمی ہوئی تھی۔