قومی ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تقرری  کیلئے وفاقی حکومت کا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

قومی ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تقرری  کیلئے وفاقی حکومت کا ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ

(ویب ڈیسک) قومی ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی تقرری  کیلئے وفاقی حکومت  نے ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت تجارت نے قانون میں ترمیم کے لئے سمری کابینہ کی ذیلی کمیٹی برائے قانون سازی کو ارسال کر دی۔

سرکاری دستاویز کے مطابق قومی ٹیرف کمیشن ایکٹ کے سیکشن 7 میں ترمیم متعارف کی گئی ہے۔

نیشنل ٹیرف کمیشن کے چیئرمین کی آسامی 16 ستمبر 2025 سے خالی ہے۔ نیشنل ٹیرف کمیشن کے رکن عبد الرشید شیخ کمیشن کے چیئرمین کے فرائض عارضی طور پر انجام دے رہے ہیں۔

قانون میں ترمیم کے لئے وزارت تجارت نے 7 جنوری کو سمری کابینہ کی ذیلی کمیٹی کو ارسال کی۔

ذرائع وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد قانون سازی کی جائے گی۔ 

ذرائع کے مطابق  قانون سازی کے بعد نئے چیئرمین نیشنل ٹیرف کمیشن کی تقرری کی جائے گی۔

Watch Live Public News