(ویب ڈیسک) شہید میجر عدنان اسلم کی بلند حوصلہ والدہ نے کہا کہ 10 بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان کر دیتی۔ بلند حوصلہ والدہ کی گفتگو عدنان نے وطن کے لئے جان نچھاور کرکے میری خواہش پوری کر دی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری کی بنوں میں فتنہ الخوارج کے خلاف بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے میجر عدنان اسلم کی رہائش گاہ پہنچے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عدنان اسلم کےوالد۔ والدہ اور دیگر اہل خانہ سے ملاقات کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عدنان اسلم کے والدین اور خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔
وزیرداخلہ محسن نقوی اور طلال چوہدری نے شہید میجر عدنان اسلم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہید میجر عدنان اسلم کے والد اور والدہ کے بلند حوصلے کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ آپ کے شہید بیٹے نے بہادری اور شجاعت کی نئی داستان رقم کی،آپ شہید بیٹے کے با ہمت اور بلند حوصلہ والدین ہیں۔ آپ کا یہ حوصلہ اور عزم ہی قوم کی طاقت ہے۔ آپ کی عظمت کو سلام ، میجر عدنان نے زخمی حالت میں بھی اپنے ساتھیوں کا دفاع کیا۔
طلال چوہدری نے کہا کہ شہید میجر عدنان اسلم قوم کے ہیرو ہیں۔ عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔شہداء کے خاندانوں کی لازوال قربانیوں کی قوم ہمیشہ مقروض رہے گی۔
شہید میجر عدنان اسلم کی والد نے کہا کہ میرے بہادر بیٹے نے ملک و قوم کے لئے قربانی دی اور ہمارا نام روشن کیا۔ شہید بیٹے پر فخر ہے۔
بلند حوصلہ والدہ نے کہا کہ 10 بیٹے بھی ہوتے تو وطن پر قربان کر دیتی۔ بلند حوصلہ والدہ کی گفتگو عدنان نے وطن کے لئے جان نچھاور کرکے میری خواہش پوری کر دی۔
ماموں و سسر نے گفتگو کی کہ میجر عدنان اسلم کراٹے و مارشل آرٹ کے بہترین کھلاڑی تھے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے میجر عدنان اسلم شہید کو ملنے والے ایوارڈز اور میڈلز دیکھے۔
واضح رہے کہ میجر عدنان اسلم بنوں میں فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف بہادری سے لڑتے اور ساتھی کو بچاتے ہوئے زخمی ہو گئے تھے اور انہوں نے چند روز قبل دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔
چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا ۔آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی اور ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان میمن بھی اس موقع پر موجود تھے۔