ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ ، مسلمانوں کے خلاف  گھناؤنی سازش بے نقاب

ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ ، مسلمانوں کے خلاف  گھناؤنی سازش بے نقاب
کیپشن: ہندو اور یہود کا گٹھ جوڑ ، مسلمانوں کے خلاف  گھناؤنی سازش بے نقاب

ویب ڈیسک: مودی سرکار کی دوغلی سیاست اور ریاستی پالیسیوں پر اسرائیلی  بیانیے کی چھاپ لگ گئی۔ کانگریس رہنما پرینکا گاندھی  نے فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت  کی۔ 

پرینکا گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ مودی حکومت کی خاموشی  "شرمناک" اور فلسطین سے متعلق موقف  "فریب پر مبنی"  ہے۔دنیا بھر میں اسرائیلی   جارحیت زیر تنقیدلیکن بھارتی حکومت مسلسل خاموش ہے۔

بھارت میں اسرائیل  کے سفیر ریوین آزر   نے پرینکاگاندھی کے بیان کو شرمناک قرار دے دیا۔

 ریوین آزر  کا حالیہ بیان  بھارت پر اسرائیلی اثر و رسوخ کی  واضح جھلک ہے۔بھارت اور اسرائیل کے درمیان صرف دفاعی یا تکنیکی تعاون نہیں بلکہ نظریاتی ہم آہنگی  کا گٹھ جوڑ بھی واضح ہے۔ 

مودی کے نئے بھارت میں اسرائیلی سفیر   "وائسرائے "کی حیثیت رکھنے لگا۔اسرائیلی سرپرستی اور دباؤ پر مبنی پالیسیوں پر بھارت کے اندر سے آوازیں اٹھنے لگیں۔ ڈمی  وزیراعظم مودی پر اسرائیلی اثر و رسوخ  خطے کے امن و استحکام  کیلئے سنگین خطرہ  ہے۔

Watch Live Public News