اب ترمیم اور ترقی ہوگی اس کےعلاوہ راستہ نہیں، فیصل واوڈا

اب ترمیم اور ترقی ہوگی اس کےعلاوہ راستہ نہیں، فیصل واوڈا
کیپشن: اب ترمیم اور ترقی ہوگی اس کےعلاوہ راستہ نہیں، فیصل واوڈا

ویب ڈیسک: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں صرف ترمیم اور ترقی ہوگی، اس کے سوا کوئی اور آپشن نہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جب پاکستان کی بقا کی بات ہوگی تو پھر چیزیں تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گی۔ عدالتی نظام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کو یاد رکھنا چاہیے، کیونکہ عدلیہ سے متعلق ایسے کئی معاملات ہیں جن پر سوالات اٹھتے ہیں۔

فیصل واوڈا نے خبردار کیا کہ "کوئی نیوٹرل نہیں ہوتا"، اور ہر کوئی کسی نہ کسی کی حمایت ضرور کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی کی جانب سے حالات کو پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

وانا کیڈٹ کالج میں حالیہ واقعے کا ذکر کرتے ہوئے سینیٹر واوڈا نے کہا کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی جاتی تو یہ واقعہ اے پی ایس سانحے سے بھی زیادہ سنگین ہو سکتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کالج میں 650 سے زائد طلبہ موجود تھے اور اگر پاک فوج کی بروقت کارروائی نہ ہوتی تو نقصان بہت زیادہ ہو سکتا تھا۔ پاک فوج کی شجاعانہ کارروائی نے دہشت گردوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا اور طلبہ کی جانیں محفوظ رہیں۔

Watch Live Public News