ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف اپوزیشن کل عدالت جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ہم کل تک فرض کر رہے تھے کہ استعفیٰ منظور کر لیا گیا، اس لیے امیدواروں نے کاغذات جمع کرادیئے۔
ڈاکٹر عباد اللہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی ہے، ان کے وکیل کہہ رہے ہیں۔ یہ درست ہے، ہم کہتے ہیں کہ یہ غلط ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم فرض کر رہے تھے کہ استعفیٰ منظور ہو گیا، اس لیے ہم امیدوار لے آئے۔
خیال رہے کہ محمد سہیل آفریدی خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے جب کہ اپوزیشن نے اسمبلی سے واک آؤٹ کردیا۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی زیر صدارت ہوا جس میں سہیل آفریدی کو 90 اراکین صوبائی اسمبلی نے منتخب کیا۔