کنٹونمنٹ بورڈز کے پاکستان بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف نے 63 نشستوں کے ساتھ میدان مار لیا جبکہ پنجاب میں مسلم لیگ(ن) پہلے نمبر پر رہی، لاہور میں تحریک انصاف کو بدترین شکست۔ پاکستان بھر میں کورونا کیسز میں کمی کا رجحان تیزی سے جاری ہے ، وزیر اعظم عمران خان کی شاندار لاک ڈاؤن پالیسی کی وجہ سے مثبت کیسز کی شرح میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کورونا سے پاکستان بھر میں مزید 67مریض انتقال کر گئے۔ تحریک انصاف کراچی میں بھی سب سے آگے، 14 نشستیں جیت لیں، پیپلزپارٹی 11 نشستیں حاصل کر سکی، 6 آزاد امیدوار کامیاب، ایم کیو ایم اور ن لیگ نے 3، 3 نشستیں حاصل کیں، سندھ بھر کے 53 وارڈز میں پی ٹی آئی اور پیپلزپارٹی 14، 14 وارڈز میں کامیاب۔ پنجاب میں ن لیگ کا پلڑا بھاری رہا، پنجاب کے 113 وارڈز کے غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن 51، آزاد امیدوار 32، پی ٹی آئی 28 ، جماعت اسلامی 2 وارڈز میں کامیاب ہوئی، پیپلز پارٹی ایک بھی نشست حاصل نہ کر سکی۔۔۔ لاہور اور راولپنڈی میں تحریک انصاف کو بری شکست، ملتان کینٹ کی 10 میں سے 9 نشستیں آزاد امیدوار لے اُڑے اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کہتے ہیں کنٹونمنٹ انتخابات میں کامیابی عوام کے (ن) لیگ پر اعتماد کا ثبوت ہے، کامیاب امیدواروں کو مبارکباد، عوام کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کی امیدوں اور توقعات پر پورا اتریں گے، خدمت کے نئے دور کا آغاز کریں گے۔