پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،15 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،15 اپریل 2021

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر سے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک میں کوروناسےمزید 118افراد جان کی بازی ہار گئے ٗ مزید 5,395افراد میں کرونا کی تصدیق ہوئی جس کے بعد اب پاکستان میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 77,294 ہو گئی ہے

اس پروگرام کے لئے آئندہ پانچ سال کے دوران 27.93 ارب روپے کا تخمینہ جاتی بجٹ ہوگا۔ رواں تدریسی سال میں 69 ہزار وظائف دیئے جائیں گے۔اس سکیم کا مقصد باصلاحیت اور مستحق طالب علموں کے لئے اعلیٰ تعلیم کے حصول کو یقینی بنانا ہے اور نوجوانوں کے لئے یکساں مواقع پیدا کرنا ہے۔ اس ملک گیر پروگرام میں چاروں صوبے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر بھی شامل ہوں گے۔

آئیسکو ریجن کے بیشتر علاقوں میں تیز آندھی اور گردوغبار کا طوفان . مختلف علاقوں کو بجلی کی سپلائی فراہم کرنے والے متعدد فیڈرز پر فالٹ اور ٹرپنگ . متاثرہ فیڈرز میں نیو روات ساگری کہوٹہ چکلالہ اڈیالہ جیل پارک سواں شامل ہیں

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔