پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،15 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،15 اپریل 2021

وفاقی کابینہ نے بزریعہ سرکولیشن پابندی کی سمری کی منظوری دی، انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت پابندی کی منظوری دی گئی،وفاقی کابینہ کو وزارت داخلہ کی جانب سے سمری بھیجی گئی تھی، تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش پنجاب حکومت نے کی تھی

وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کا کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان . گزشتہ 24 گھنٹوں میں 12982 نمونوں کی جانچ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 653 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 8 اموات رپورٹ ہوئیں؛ وزیراعلیٰ سندھ

جے ڈی سی فاؤنڈیشن کے تحت ضلع وسطی میں پہلے ڈائلیسس سینٹر کی افتتاحی تقریب . صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ افتتاح کے لیے پہنچ گئے. سینٹر میں گردے کے مریضوں کا بلامعاوضہ علاج کیا جاسکے گا.ڈائلیسس سینٹر لیاقت آباد کی سرکاری ڈسپنسری میں قائم کیا گیا ہے

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا پاکستان پیپلزپارٹی چنیوٹ کے ضلعی سیکریٹری اطلاعات ملک خلیل احمد سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس، ملک دستگیر احمد شاد کے انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی چنیوٹ کے جیالے کارکن ملک دستگیر احمد شاد کے جنت میں بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی

سیںٹ سیکرٹریٹ کے پارلیمنٹ ہاوس اور سی بلاک میں واقع دفاتر میں کرونا کے کیسز میں مسلسل اضافہ، سینٹ کے ملازمین کرونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سے تشویش میں مبتلاہوگئے، سینیٹ ملازمین میں کوورنا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد مزید اہم حفاظتی اقدامات پر غور جاری- ایوان بالاء کے تمام ڈپارٹمنٹ میں جراثیم کش ادویات کے چھڑکاؤ کا بھی فیصلہ متوقع ہے

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔