حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا
کیپشن: حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39.20 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا

ویب ڈیسک: اسلام آباد: وفاقی حکومت نے مٹی کے تیل کی قیمت میں 39 روپے 20 پیسے فی لیٹر اضافہ کر کے نئی قیمت 358 روپے ایک پیسہ فی لیٹر کر دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی حکومت نے پٹرول اور ڈیزل پر پٹرولیم لیوی برقرار رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

وزارت توانائی کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر لیوی 105.37 روپے اور ڈیزل پر 55.24 روپے برقرار رکھی جائے گی۔ حکومت پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھ کر 23 ارب روپے کی سبسڈی فراہم کرے گی، جو 14 مارچ سے 20 مارچ تک کے عرصے کے لیے ادا کی جائے گی۔ سبسڈی کی تفصیل کے مطابق پٹرول پر فی لیٹر 49.63 روپے اور ڈیزل پر 75.05 روپے سبسڈی دی جائے گی۔

وزارت نے بتایا کہ یہ رقم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو پرائس ڈیفرنشیل کلیمز کے تحت اوگرا کی طرف سے ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں، کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم کے کفایت شعاری فنڈ کے قیام کی منظوری دے دی ہے، اور اس فنڈ میں 27 ارب 10 کروڑ روپے منتقل کرنے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔

وزارت نے مزید کہا کہ پرائس ڈیفرینشل کی ادائیگی کے طریقہ کار میں او ایم سیز سے موصول ہونے والے بلوں کی تصدیق اور آڈٹ کا عمل شامل ہوگا تاکہ شفافیت یقینی بنائی جا سکے۔

Watch Live Public News