(ویب ڈیسک ) وفاقی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی )کے دفاتر کو سیل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ہے، مدینہ ٹاؤن سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس بھی سیل کر دیا گیا۔
یوسی لیول دفتر ٹی ایل پی شاہ پور سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو سیل کردیا گیا۔یوسی 14 دفتر ٹی ایل پی کو بھی سیل کردیا گیا۔
وفاقی پولیس کی جانب سے ٹی ایل پی کے مزید 10 دفاتر کو بھی سیل کر دیا گیا ہے۔ دفاتر پنڈپڑیاں، جناح گارڈن، بنی گالہ، غوری ٹاؤن، علی پور فراش، بہارہ کہو، اقبال ٹاؤن میں سیل کیے گئے ۔
مرکزی دفاتر سے تحریق لبیک پاکستان کے کارکنان کو ہدایات دی جا رہی تھی ۔ دفاتر کو پولیس کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر سیل کیا گیا۔