ویب ڈیسک: لاہور کے علاقہ شاہدرہ کے علاقہ میں لڑائی جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئی،فائرنگ سے رکشہ ڈرائیور جاں بحق،ایک شخص زخمی ہوگیا۔
ملزمان کی فائرنگ سے صابر اور ایک راہگیر رکشہ ڈرائیور زخمی ہوا تھا جنکو ہسپتال منتقل کیا گیا، رکشہ ڈرائیور جانبر نہ ہوسکا اور دم توڑ گیا۔
شاہدرہ پولیس نے واقعہ میں ملوث دو مرکزی ملزمان گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں حسین گل اور علی حسن شامل ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔