سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل پاکستانی اسکواش پلیئراشعب عرفان کے نام

سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل پاکستانی اسکواش پلیئراشعب عرفان کے نام
کیپشن: سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل پاکستانی اسکواش پلیئراشعب عرفان کے نام

ویب ڈیسک:  پاکستانی اسکواش پلئیر اشعب عرفان نے سینٹ لوئس اوپن 2025 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق اشعب عرفان نے  آر سی پرو سیریز، سینٹ لوئس میں  15000 ڈالرزکے ایونٹ میں کامیابی حاصل کی۔20 سالہ اشعب عرفان نے برطانوی کھلاڑی چارلی لی کو فائنل میں 3-0 سے شکست دی۔

37 منٹ تک جاری فائنل میں اشعب نے چارلی کو (11-7, 11-2, 11-7) سے ہرا کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

پاکستانی کھلاڑی کے کوچ عرفان جہانزیب مسعود نے بتایا ہے کہ اشعب موجودہ وقت میں ورلڈ رینکنگ میں 66 ویں نمبر پر ہیں۔ اشعب کی یہ جیت اسکواش کے روشن مستقبل کی نوید ہے۔یہ جیت اشعب کی انتھک محنت، لگن اور استقامت کا نتیجہ ہے۔اس فتح کے بعد، اشعب کی رینکنگ میں 66 سے 57 ویں  نمبر پر  آنے کا امکان ہے۔

Watch Live Public News