ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں آگ، تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

ڈھاکا ایئرپورٹ کے کارگو ایریا میں آگ، تمام پروازیں عارضی طور پر معطل

ویب ڈیسک: بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ  پر کارگو ایریا میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کر دی گئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بِیمن بنگلہ دیش ایئرلائنز کے ترجمان کاوسر محمود نے بتایا کہ آگ دوپہر 2 بج کر 15 منٹ پر لگی۔ واقعے کے بعد ایئرپورٹ کے فائر ڈیپارٹمنٹ، بنگلہ دیش ایئر فورس اور دیگر امدادی اداروں کی ٹیمیں فوراً موقع پر پہنچ گئیں۔

رپورٹس کے مطابق، 28 فائر یونٹس آگ بجھانے کے کام میں مصروف ہیں، جبکہ مزید امدادی ٹیمیں بھی جائے وقوعہ کی جانب روانہ ہیں۔

بنگلہ دیش فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے ڈائریکٹر ناصر الدین نے بتایا کہ حکام نقصان کے تخمینے کا جائزہ لے رہے ہیں۔

ان کے مطابق، بین الاقوامی کوریئر سامان رکھنے والا حصہ بری طرح متاثر ہوا ہے، جبکہ قریبی کیمیکل گودام میں بھی آگ لگ گئی۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق، پروازوں کی آمدورفت عارضی طور پر معطل ہے تاکہ آگ پر مکمل قابو پایا جا سکے اور مسافروں و عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے، واقعہ میں ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

Watch Live Public News