ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاریخی اور اہم ملاقات!

ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے تاریخی اور اہم ملاقات!

(ویب ڈیسک ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے تاریخ رقم کر دی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وائٹ ہاؤس کی کابینہ روم میں ظہرانہ دیا گیا۔

ٹرمپ نے حالیہ پاک-بھارت سیزفائر میں پاکستان کے کردار کو سراہا اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو انتہائی مؤثر اور بااثر شخصیت قرار دیا۔

یقیناً یہ ملاقات پاک-امریکہ تعلقات میں نئے دور کا آغاز ہے۔ یہ اعلیٰ سطحی رابطہ دفاعی، معاشی اور انسدادِ دہشتگردی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک نادر موقع ہے۔

یہ ملاقات پاکستان کو ایک ایسے علاقائی اسٹیک ہولڈر کے طور پر اجاگر کرتی ہے جو عالمی استحکام پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Watch Live Public News