ویب ڈیسک: سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی، فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فتنہ الہندوستان کے سرغنہ جمیل عرف ٹیٹک کے مارے جانے کی مصدقہ اطلاعات ہیں، دہشتگرد جمیل عرف ٹیٹک ضلع پنجگور کا رہائشی تھا۔ دہشت گرد جمیل عرف ٹیٹک پنجگور اور بولیدہ سمیت متعدد علاقوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں سرگرم تھا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگرد جمیل 2022 میں پنجگور ہیڈکوارٹر پر حملے سمیت کئی دہشتگردانہ کارروائیاں میں بھی ملوث رہا ہے۔