حکومت بلوچستان  کا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

حکومت بلوچستان  کا صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان

(ویب ڈیسک ) حکومت بلوچستان نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس سروس شروع کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ  بلوچستان حکومت نے تاریخ میں پہلی بار ائیر ایمبولینس کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے ،  پیپلز ائیر ایمبولینس  مریضوں کی ہنگامی منتقلی  کے لئے متعین ہوگی ۔

سرفراز بگٹی نے کہا کہ  بلوچستان حکومت نے ایک جہاز فروخت کرنے کے بجائے عوام کے زیر استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے،   حکومت بلوچستان کے دو طیاروں میں سے ایک کو ائیر ایمبولینس بنایا جائیگا۔

وزیر اعلی بلوچستان نے کہا کہ  بلوچستان میں ہیلتھ سروسز سمیت تمام شعبوں میں سروس ڈلیوری کو بہتر بنایا جاررہا ہے، فیصلہ سازی کی ترجیحات بدل کر خاطر خواہ نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔