شبمن گِل نے شادی کے سوال پر کیا جواب دیا؟

شبمن گِل نے شادی کے سوال پر کیا جواب دیا؟

ویب ڈیسک: بھارت کی پریمئیر لیگ ( آئی پی ایل) کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، گزشتہ روز ٹاس کے دوران گجرات ٹائٹنز کے کپتان شبمن گِل پریشان ہوگئے، ٹاس کے وقت ان سے شادی سے متعلق سوال پوچھا گیا۔

  آئی پی ایل کے گزشتہ روز میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور گجرات ٹائٹنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں، میچ کے آغاز سے قبل ٹاس کے دوران سابق کیوی کرکٹر و معروف کمنٹیٹر ڈینی موریسن نے شبمن گِل کی تعریف اور پھر انہیں شادی سے متعلق سوال کردیا کہ کیا تم جلدی شادی کرنے والے ہو؟ جس پر شبمن گِل حیران رہ گئے اور انہوں نے جواب دیا نہیں۔

اس میچ میں شبمن گِل کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز 3 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنائے،کپتان نے 90 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، ہدف کے تعاقب میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم محض 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بناسکی اور 39 رنز سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یاد رہے کہ ماضی میں شبمن گِل کا نام بھارت کے لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کی بیٹی کیساتھ جوڑا جاتا رہا ہے تاہم دونوں نے کبھی اس کی تصدیق نہیں کی۔

Watch Live Public News