بھارت جان بوجھ کر کشمیر کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،عاصم افتخار

بھارت جان بوجھ کر کشمیر کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،عاصم افتخار
کیپشن: بھارت جان بوجھ کر کشمیر کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کررہا ہے،عاصم افتخار

ویب ڈیسک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے عالمی برادری کی توجہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام بھارت کے غیرقانونی قبضے کے تحت منظم ظلم و ستم کا شکار ہیں۔

سلامتی کونسل میں مسلح تنازعات کے دوران شہریوں کے تحفظ سے متعلق بحث میں شرکت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت جان بوجھ کر کشمیر کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کی کوشش کر رہا ہے، جو بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ عاصم افتخار نے زور دیا کہ کشمیری اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت کے منتظر ہیں، لہٰذا عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدام وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی حملوں میں 40 پاکستانی شہری جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوئے، اس کے باوجود پاکستان نے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا۔

غزہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے عاصم افتخار نے کہا کہ اسپتالوں اور شہری تنصیبات پر حملے ناقابلِ قبول ہیں، اور سلامتی کونسل کو اس پر فوری ردعمل دینا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عالمی قوانین کی مکمل پاسداری کی جائے اور انسانی امداد فراہم کرنے والے کارکنوں اور اقوام متحدہ کے عملے کو مکمل تحفظ دیا جائے۔

Watch Live Public News