پاکستان مسلم لیگ ن نے نواز شریف کے اثاثے نیلام کرنے کے فیصلے کی مخالفت کر دی۔ احتساب عدالت راولپنڈی کے فیصلے کو اعلی عدلیہ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ
فرانسیسی سفیر کو نکالنے سے متعلق قرارداد پر جے یو آئی کا رد عمل سامنے آیا ہے۔ مرکزی ترجمان نے کہا ہے کہ حکومت ناموس رسالت کے مسئلے کو متنازع بنا رہی ہے
صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا سکولوں کی بندش کے حوالے اہم ٹویٹ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر صوبے بھر کے کُل 17 اضلاع کے تمام سرکاری و نجی سکول بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے
ایف بی آر کو اپریل جون عرصہ میں 1310 ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں کرنی ہیں۔ ایف بی آر کو ہر ماہ اوسط 436 ارب روپے کے ٹیکس جمع کرنے ہوں گے۔ رواں مالی سال ایف بی آر کیلئے 4967 ارب روپے کا ٹیکس ہدف مقرر کیا گیا تھا۔ آئی ایم ایف نے کورونا کے باعث ٹیکس ہدف میں نظر ثانی کر کے 4767 ارب روپے کر دی
زمبابوے کے خلاف بدترین شکست پر شعیب ملک ٹیم مینجمنٹ پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ نا واقف فیصلہ سازوں کو ایک قدم پیچھے ہٹنے کی ضرورت ہے