پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،24 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،24 اپریل 2021
پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بےقابو، مہلک وائرس سے ایک دن میں ریکارڈ 157 اموات، مجموعی تعداد 16 ہزار 999 ہوگئی، 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 908 نئے کیس رپورٹ ہوئے، فعال کیسز 86 ہزار 529 تک جاپہنچےٍوزیراعظم عمران خان کے اعلان پر عمل درآمد شروع، اسلام آباد میں ضلعی انتظامیہ کا فوج اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ مختلف مارکیٹوں کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر کی شہریوں کو ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلے کو یقینی بنانے سمیت تمام ایس او پیز پر مکمل عمل کی ہدایت۔وزیراعظم عمران خان نے ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کی صورت میں مکمل لاک ڈاون کا عندیہ دے دیا ، کہتے ہیں کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں، احتیاط نہ کی تو بھارت جیسی صورتحال ہو سکتی ہے،لاک ڈاؤن سےمعیشت کو بھی نقصان پہنچے گا، حکومتی ہدایات پر عمل کروانے کے لئے پاک فوج بھی پولیس اور رینجرز کی مدد کرے گی۔تاجر برادری نے این سی او سی کی تاجروں کےلئے دی گئی سفارشات مسترد کر دیں،مرکزی تنظیم تاجران پاکستان کے صدرکاشف چودھری کا کہنا ہے کہ ہم شام 6 بجے کاروبار بند کرنے اور ہفتے میں دو چھٹیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے،ایسے فیصلوں سے گریز کریں کہ تاجر سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں، کاروبار 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا مطالبہ کوروناکی تیسری شدید لہر،نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی کی ہدایات پر وفاقی نظامت تعلیمات کے تحت چلنے والے تمام سرکاری تعلیمی ادارے عید الفطر تک بند، آن لائن کلاسز جاری رکھنے اورضروری سٹاف کو ہی تعلیمی اداروں میں بلانے کی ہدایت۔

Watch Live Public News