پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،24 اپریل 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، شام 6 بجے،24 اپریل 2021

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کو پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا ٹیلی فون۔ شہبازشریف کو رہائی پرمبارک، نیک تمناوں کا اظہار

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا سے افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کورونا وائرس کی تیسری لہر کے پھیلاؤ کے کڑے وقت میں ملک بھر کے ہیلتھ ورکرز کے ساتھ کھڑی ہے

پولیس کی اہم کارروائی، مسلح ہو کر ڈکیتیاں کرنے والا خطرناک گروہ گرفتار.ملزمان نے گزشتہ دنوں سیار احمد نامی شہری کے گھر ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان سے ایک لاکھ 70 ہزار روپے نقد، 5 تولے طلائی زیورات اور موبائل فون برآمد کئے گئے ہیں

مظفرآباد: کورونا وائرس کا پھیلاو روکنے کیلئے آزادکشمیر میں نئی پابندیاں نافذ محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا . پانچ فیصد سے زائد ریٹ والے علاقوں میں سکول اور کلاجز بند رہیں گے. سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے دن دو بجے تک ہوں گے ، نوٹیفکیشن

مریم نواز اور ن لیگ قیادت کا مشکور ہوں کہ وبا کی وجہ سے جلسہ اور دورہ منسوخ کیا.کوروناایک وبا ئے اس میں احتیاط کرنا چائئے ،ایس او پیز کو فالو کرنا چائئے.شاہی سید

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔