سرکاری ہسپتال میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سےزیادتی

سرکاری ہسپتال میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سےزیادتی
کیپشن: سرکاری ہسپتال میں 25 سالہ نوجوان کی 65 سالہ خاتون سےزیادتی

ویب ڈیسک: بھارتی ریاست مغربی بنگال کے شہر کولکتہ کے بعد ریاست مہاراشٹرا کے ہسپتال میں بھی خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مہاراشٹرا کے ضلع چھکا بالا پور میں قائم سرکاری ہسپتال کی حدود میں 25 سالہ نوجوان نے اپنی عمر سے دگنا سے بھی بڑی خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان خطرناک بیماری میں مبتلا،شوکت خانم کےڈاکٹرکامعائنہ مکمل

میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ایک 65 سالہ خاتون کے ساتھ پیش آیا جو گاؤں سے علاج کی غرض سے ہسپتال آئی تھی تاہم وقت زیادہ ہونے کی وجہ سے اس کا علاج نہ ہو سکا تو اس نے رات ہسپتال کی حدود میں ہی گزارنے کا فیصلہ کیا، معمر خاتون ہسپتال کی حدود میں سو رہی تھی کہ رات 2 بجے کے قریب 25 سالہ ملزم نے خاتون کو زبردستی اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کی جانب سے مدد کی پکار پر آس پاس موجود موقع پر پہنچے اور خاتون کو ریسکیو کر کے ملزم کو بھی حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون ہسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل کولکتہ کے آر جی کار ہسپتال میں لیڈی ٹرینی ڈاکٹر کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا جبکہ ریاست اتر پردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ایک نجی ہسپتال میں ڈاکٹر نے ہسپتال عملے کی مدد سے نرس کو یرغمال بنا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

Watch Live Public News