پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا

پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا
کیپشن: پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کیلئے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا

ویب ڈیسک: پاکستان اور صومالیہ نے سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق، صدر آصف زرداری سے صومالیہ کے وزیر داخلہ علی یوسف کی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور فوجداری انصاف میں تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔ ملاقات میں منشیات کی اسمگلنگ اور منظم جرائم کے خلاف مشترکہ اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔

صدر زرداری نے پاکستان کی طرف سے صومالیہ کے ساتھ مضبوط تعلقات کے عزم کا اعادہ کیا، جبکہ وزیر داخلہ علی یوسف نے پاکستانی دستوں کی یو این مشن میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان صومالیہ کا معتبر دوست رہا ہے۔

اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان سفارتی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ویزا شرط ختم کرنے کا معاہدہ طے پایا، جس پر صومالی وزارت خارجہ کے سیکرٹری حمزہ عدن اور پاکستان کے سپیشل سیکرٹری داخلہ نے دستخط کیے۔ یہ ملاقات گزشتہ 35 سال میں صومالیہ کے ساتھ پاکستان کا پہلا دوطرفہ سرکاری دورہ تھا۔

اس موقع پر وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری بھی موجود تھے۔

Watch Live Public News