ویب ڈیسک: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ جبکہ چاندی کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان صرافہ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 300 روپے اضافے کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 27 ہزار 736 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 66 ہزار 714 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی اونس سونا 3 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 53 ڈالر کا ہوگیا۔
دوسری جانب 24 قیراط فی تولہ چاندی کی قیمت میں 12 روپے کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد چاندی 6 ہزار 297 روپے فی تولہ پر آگئی ہے۔