(ویب ڈیسک ) گلوکار اور اداکار دلجیت دوسانجھ بھی بھارت کے دوہرے معیار پر بول اٹھے۔
فلم سردار جی تھری میں ہانیہ عامر کو کاسٹ کرنے کے تنازعے پر دلجیت دوسانجھ نے آخرکار خاموشی توڑ دی۔
ملائشیا میں کنسٹریٹ کے دوران دلجیت دوسانجھ نے کہا کہ ان کی فلم پہلگام واقعے سے بہت پہلے شوٹ ہوئی تھی لیکن بھارت پاکستان کے خلاف میچ اب بھی کھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ انہیں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ کام کرنے پر سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا، اس دوران ان کے پاس کئی جوابات اور وضاحتیں تھیں، لیکن انہوں نے خاموش رہنے کا انتخاب کیا۔
Diljit Dosanjh breaks his silence over the Sardarji 3 controversy. He said, “My movie was shot in February when the matches were being played. After that, the Pahalgam terror attack happened. At that time, and even now, we have always prayed that the terrorists should receive… pic.twitter.com/S0UkgpOgb9
— Akashdeep Thind (@thind_akashdeep) September 24, 2025
ان کا مزید کہنا تھا کہ فلم کی ریلیز کے وقت انہیں غدار قرار دیا گیا، لیکن ہر کوئی جانتا ہے کہ ایک پنجابی سردار کبھی بھی غدار نہیں ہو سکتا۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں دلجیت دوسانجھ کو ہانیہ عامر کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اسی وجہ سے فلم بھارت کے علاوہ دنیا بھر میں ریلیز کی گئی۔