پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 26فروری 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے، 26فروری 2021
پاکستان نے 27میں سے 24نکات پر عمل درآمد کر لیا ہے۔ پاکستان جون تک تمام 27نکات پر عمل درآمد کرے۔ ٹیررفنانسنگ کے ضمن میں خامیاں پائی گئی ہیں، ایف اے ٹی ایف کا فیصلہ آ گیاسینیٹ الیکشن کے لیے پنجاب کی کل 11 نشستوں پر تمام امیدوار بلامقابلہ کامیاب، پاکستان مسلم لیگ نواز کے 5، تحریک انصاف کے بھی 5 جبکہ پاکستان مسلم لیگ ق کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔این اے 75 ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دیئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کی منظوری دے دی ہےاسسٹنٹ کمشنر پاکپتن کو تھپڑ مارنے اور اغوا کرنے کا معاملہ، لاہور ہائی کورٹ میں ن لیگ کے ایم پی اے میاں نوید علی اور ان کے والد رانا احمد علی کی گرفتاری سے بچنے کے لیے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت آج ہو گی، عدالت نے آج آر پی او ساہیوال کو ریکارڈ سمیت طلب کیا ہےوزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منسٹر کالونی اسلام آباد میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا، شجر کاری مہم کا آغاز وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج پودا لگا کر کیا، منسٹر کالونی میں موسم بہار کے حوالے سے نئی شجر کاری کی جائے گی، ماحولیات میں بہتری کے لئے ایک نئے سمال سکیل پارک کی بھی منظوری دے دی گئی

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔