ویب ڈیسک: سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں کشمیر کونسل سویڈن کے زیر اہتمام یومِ یکجہتیِ پاکستان و یومِ تشکر کے موقع پر ایک شاندار اور پُرامن مارچ کا انعقاد کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق مارچ کا مقصد پاکستان، پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی اور کشمیریوں کی حمایت تھا،شیخ سعید کی قیادت میں آئی پی او ایف عہدیداران اور رہنماؤں نے بھرپور شرکت کی،مارچ میں بڑی تعداد میں پاکستانی و کشمیری کمیونٹی نے شرکت کی۔
مظاہرین نے پاک فوج اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں پُرجوش نعرے لگائے،مظاہرین کی جانب سے پاکستان اور کشمیر سے محبت کا والہانہ اظہار کیا گیا،مارچ میں پاکستان و کشمیر سے محبت کے نعرے گونجتے رہے۔