پنجاب اسمبلی کا تاریخی اقدام: چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور، کم عمری کی شادی پر سخت سزاؤں کی منظوری

پنجاب اسمبلی کا تاریخی اقدام: چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور، کم عمری کی شادی پر سخت سزاؤں کی منظوری
کیپشن: پنجاب اسمبلی کا تاریخی اقدام: چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل منظور، کم عمری کی شادی پر سخت سزاؤں کی منظوری

ویب ڈیسک: پنجاب اسمبلی نے کم عمر بچوں کی شادی کی ممانعت سے متعلق ترمیمی بل کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، جسے صوبے میں بچوں کے تحفظ کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئرپرسن سارہ احمد کے مطابق یہ قانون سازی مریم نواز کے ویژن کے تحت عمل میں لائی گئی ہے، جس کا مقصد بچیوں کو کم عمری کی شادی جیسے سنگین مسئلے سے محفوظ بنانا ہے۔

منظور کیے گئے پنجاب چائلڈ میرج ریسٹرینٹ بل 2026 کے تحت کم عمری کی شادی پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔ قانون کے مطابق 18 سال سے زائد عمر کا کوئی فرد کم عمر  بچی سے شادی کرے گا تو اسے سزا کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسی طرح اگر والدین یا سرپرست کم عمری کی شادی میں معاونت کریں تو انہیں 2 سے 3 سال قید اور 5 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو سکتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ قانون بچوں کے حقوق کے تحفظ اور معاشرتی اصلاح کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

Watch Live Public News