انڈے پھینکنے کے واقعے پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی آگیا

انڈے پھینکنے کے واقعے پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی آگیا
کیپشن: انڈے پھینکنے کے واقعے پر چاہت فتح علی خان کا ردعمل بھی آگیا

ویب ڈیسک: معروف انٹرنیٹ سنسیشن اور گلوکار چاہت فتح علی خان نے بیرون ملک اپنے ساتھ پیش آنے والے ایک ناخوشگوار واقعے کے بارے میں بات کی ہے۔

چاہت فتح علی خان جو دنیا بھر میں اپنے وائرل ہونے والے گانے "بدو بدی" اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے مشہور ہیں، پر گزشتہ ماہ ایک ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے دوران ایک نامعلوم افراد نے اُن پر انڈوں سے حملہ کیا تھا۔

چاہت فتح علی خان تقریب میں شرکت کے بعد ریسٹورنٹ سے باہر نکل رہے تھے کہ سیکیورٹی گارڈز نے ان کی تصاویر لینا چاہیں۔

اسی دوران اچانک چند لوگوں نے ان پر انڈے پھینکے، یہ واقعہ گلوکار کیلئے تکلیف دہ اور ذلت آمیز تھا اور وہ اس وقت حیران اور رنجیدہ رہ گئے۔

گزشتہ دنوں ایک شو کے دوران چاہت فتح علی خان نے انکشاف کیا تھا کہ واقعے کے بعد ریسٹورنٹ انتظامیہ نے تعاون نہیں کیا اور سی سی ٹی وی فوٹیج دینے سے بھی انکار کر دیا، بعد میں پتہ چلا کہ ریسٹورنٹ کے مالک کا تعلق بھارت سے ہے جس کے بعد میں نے خدشہ ظاہر کیا کہ شاید مجھے نشانہ بنایا گیا ہے۔

چاہت فتح علی خان نے مزید کہا، میں اس واقعے پر قانونی کارروائی کر رہا ہوں۔ تاکہ ملزمان کو سزا دی جائے۔

Watch Live Public News