نو منتخب ارکان قومی اسمبلی کیلئے 1.5 ارب کا بجٹ، کونسی مفت سہولیات ملیں گی؟

national assebly pakistan
کیپشن: national assebly pakistan
سورس: google

 ویب ڈیسک : قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے نو منتخب ارکان اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات کے لیے ڈیڑھ ارب روپے کے مالیاتی بجٹ کی سفارشات تیار کی ہیں۔ قومی اسمبلی کیش اینڈ اکاؤنٹس برانچ نے اس سلسے میں پروپوزل تیار کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ارکان اسمبلی کی تنخواہوں کے لیے41 کروڑ11لاکھ ، دیگر الاونسز کے لیے 13کروڑ، آپریشنل اخراجات کے لیے 89 کروڑ10لاکھ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔
ارکان اسمبلی کو مراعات کے مد میں 25 بزنس کلاس ایئر ٹکٹ، تین لاکھ مالیت کے ٹریولنگ واؤچر، بلیو پاسپورٹ،کے ساتھ مفت ریلوے سفر کی سہولیات میسر ہوں گی۔
یومیہ ٹی اے ڈی اے،کنوینس الاؤنس، سپیشل الاؤنس،اضافی الاؤنس،گھریلو الاؤنس اور  دیگرالاؤنس کی مد میں ہزاروں روپے ملیں گے۔
نومنتخب ارکان کے ریگولر الاؤنس کے لیے 9 کروڑ 60 لاکھ، دیگر الاونسز کے لیے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے مختص کیے گئے جبکہ ارکان کے ٹریولنگ اور ٹرانسپورٹیشن کے لیے 89 کروڑ 5 لاکھ روپے مختص کیے گئے۔
نومنتخب ارکان اسمبلی تنخواہوں کو مراعات میں ہر رکن کو ایک لاکھ 50 ہزار ماہانہ بنیادی تنخواہ، 38 ہزار اضافی الاؤنسز کی مد میں ملے گا۔
ارکان اسمبلی کو ٹیلی فونک الاؤنس کی مد میں 10ہزار، آفس الاونس کی مد میں 8 ہزار ملیں گے۔ جبکہ ایڈہاک ریلیف کی مد میں15ہزار, اضافی الاونس کی مد میں5 ہزار بھی تنخواہ میں شامل ہوگا۔
 دوران اجلاس سفر پر رکن اسمبلی کو فضائی سفر پر 150روپے جبکہ زمینی سفر پر 10روپے فی کلومیٹر کے حساب سے ٹریولنگ الاؤنس ملے گا۔ دوران ڈیوٹی رکن اسمبلی یومیہ  دو ہزار روپے گھریلو الاؤنس بھی حاصل کرنے کے حقدار ہوں گے۔
ارکان اسمبلی کو سالانہ تین لاکھ روپے کے ٹریولز واوچرز، 25 بزنس کلاس مفت ریٹرن ٹکٹ بھی فراہم کیے جائیں گے۔ جبکہ ہر اسمبلی اور انکی فیملی ممبران سرکاری پاسپورٹ پر سفر کرنے کی مجاز ہوں گے ۔ ارکان اسمبلی اور انکی فیملی ممبران کو بلیو پاسپورٹ کا اجراء کیا جائے گا۔
 قائمہ کمیٹی کے چیئرمین بننے پر 25ہز ار روپے اعزازیہ دیا جائے گا۔
چیئرمین کمیٹی بنے پر رکن کو پرائیوٹ سیکرٹری ،سٹینو، نائب قاصد اور ڈرائیور اور گاڑی بھی دی جائے گیی۔
 رکن اسمبلی بطور چیئرمین کمیٹی 1300 سی سی گاڑی کے ساتھ 600 لیٹر فیول بھی فراہم کیا جائے گا