گلگت بلتستان میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک، آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے تو غلط؟، مریم نواز

گلگت بلتستان میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک، آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے تو غلط؟، مریم نواز

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں آپ جیت گئے تو الیکشن ٹھیک  تھے، آزاد کشمیر میں آپ ہار گئے تو الیکشن غلط ہیں ۔

وزیر اعلی مریم نواز نے بیان میں کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے ترقی کے نشان پر مہر لگا کر مسلم لیگ (ن) پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔، پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے کہا تھا کہ ریاست نے فیصلہ کر لیا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کامیاب ہوگی، تاہم وہ بلاول بھٹو سے کہنا چاہتی ہیں کہ انتخابات کا فیصلہ ریاست نہیں بلکہ عوام کرتے ہیں۔پیپلز پارٹی کو کھلے دل سے شکست تسلیم کرنی چاہیے۔

انہوں نے کہاکہ   بلاول بھٹو کو سیاسی بیان بازی کے بجائے اپنے بیانیے اور کام پر توجہ دینی چاہیے۔ جب گلگت بلتستان میں پیپلز پارٹی کامیاب ہوئی تو مسلم لیگ (ن) نے کھلے دل سے اپنی شکست تسلیم کی، لیکن آزاد کشمیر میں مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے دھاندلی کا الزام لگا دیا۔

وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ عوامی فیصلے کو تسلیم کرنا جمہوری عمل کا حصہ ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کو عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرنا چاہیے۔ آزاد کشمیر کی عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔

Watch Live Public News