پنجاب حکومت کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

پنجاب حکومت کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور
کیپشن: پنجاب حکومت کاسیلاب متاثرہ علاقوں میں تعلیمی ادارے بند رکھنے پر غور

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرہ اضلاع میں تعلیمی ادارے ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے پر غور شروع کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پی ڈی ایم اے کا اہم اجلاس ہوا جس میں ریلیف کمشنر پنجاب اور ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا شریک تھے، جبکہ صوبائی وزرا خواجہ سلمان رفیق اور خواجہ عمران نذیر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ کلینک آن وہیلز کو فوری طور پر متاثرہ اضلاع روانہ کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، تعلیمی اداروں کو ایک ہفتے کے لیے بند رکھنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا۔

پی ڈی ایم اے اجلاس میں ننکانہ، شیخوپورہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے دریائی بیلٹ کو فوری خالی کرانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ جھنگ اور چنیوٹ کو بچانے کے لیے رواز پل پر کنٹرولڈ شگاف ڈالنے کا فیصلہ کیا گیا۔

چیف سیکرٹری پنجاب نے متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ ولیجز قائم کرنے، میڈیکل کیمپس میں ادویات کی فراہمی یقینی بنانے اور ریلیف سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی۔