وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ

ویب ڈیسک: وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔

روانگی سے قبل اور فضائی جائزہ کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیراعظم کو پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی اور زیر آب علاقوں میں ریسکیو ریلیف آپریشن پر تفصیلی بریف کیا گیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے وزیراعظم کے ہمراہ نارووال روانہ ہوئیں۔ دوران سفر سیلابی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ لیتے ہوئے سیلابی صورتحال سے بچاؤ اور ریلیف آپریشن میں تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کی۔

وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ کو نارووال میں تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔