گھروں،فصلوں کا نقصان پورا کریں گے،متاثرین زندگی کو ترجیح دیں،مریم نواز کی اپیل

گھروں،فصلوں کا نقصان پورا کریں گے،متاثرین زندگی کو ترجیح دیں،مریم نواز کی اپیل
کیپشن: گھروں،فصلوں کا نقصان پورا کریں گے،متاثرین زندگی کو ترجیح دیں،مریم نواز کی اپیل

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے خطرے کی زد میں آنے والے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ فوری طور پر انتظامیہ سے تعاون کریں اور اپنی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں سب سے اہم ترجیح عوام کی زندگیوں کا تحفظ ہے، لہٰذا شہری انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ گھروں، فصلوں اور مویشیوں کے نقصانات کا شفاف تخمینہ لگایا جا رہا ہے اور کسی متاثرہ شخص کو اس کے حق سے محروم نہیں کیا جائے گا۔

مریم نواز شریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے تمام متاثرین کے نقصانات کا ازالہ کیا جائے گا۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ اپنی اور اپنے بچوں کی زندگیوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیں۔