ہمیں سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے، وزیر اعظم

ہمیں سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے، وزیر اعظم
کیپشن: ہمیں سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے، وزیر اعظم

ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کے نئے ذخائر کی تعمیر وقت کی ضرورت ہے۔ ملک میں کئی چھوٹے ڈیم بنانے کی صلاحیت موجود ہے۔

نارووال میں سیلاب کی صورتحال پر ایم ڈی ایم اے اور دیگر اعلیٰ حکام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں حالیہ سیلاب سے گھروں اور فصلوں کو شدید نقصان پہنچا۔ آئندہ آنے والے برسوں میں بھی ماحولیاتی تبدیلی سے نقصان ہوگا۔ آئندہ برسوں میں سیلاب سے بچنے کیلئے صوبے اپنی تیاری کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اس تباہی سے بچنے کیلئے پانی کے نئے ذخائر تعمیر کرنے ہوں گے۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلابی صورتحال ہے۔ تمام ریسکیو ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔ خیبرپختونخوا اور گلگت میں سیلاب سے شدید نقصان ہوا۔ گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا کے بعد اب پنجاب کو طغیانی کا سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے سیالکوٹ اور نارووال متاثر ہوئے، سوات ، بونیر اور مختلف علاقوں میں سیلاب سے تباہ کاریاں ہوئیں۔ گلگت بلتستان میں سیلاب کے باعث اموات ہوئیں۔ اب سیلابی پانی پنجاب کے دریاؤں سے گزر رہا ہے۔