پنجاب میں سیلابی صورتحال فنکار برادری کے قوم کے نام پیغامات

پنجاب میں سیلابی صورتحال فنکار برادری کے قوم کے نام پیغامات
کیپشن: پنجاب میں سیلابی صورتحال فنکار برادری کے قوم کے نام پیغامات

ویب ڈیسک: پنجاب میں سیلابی صورتحال پر فنکار برادری کے قوم کے نام پیغامات سامنے آئیں ہیں۔

اداکار شامل خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سیلابی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور حکومتی اداروں سے تعاون کریں۔

سونو ڈینجرس نے کہا کہ سیالکوٹ میں صورتحال سنگین ہے پاک فوج قوم کے شانہ بشانہ ہے۔ یہ صورتحال اتحاد و اتفاق کا تقاضہ کر رہی ہے۔ ہمیں پاک فوج اور دیگر اداروں کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

عمران اشرف نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ افراد ہمارے اپنے ہیں ان کی داد رسی کی جانی چاہیے۔ پاک فوج ہر مشکل میں قوم کے شانہ بشانہ ہوتی ہے ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے۔