پاک فوج کا کوٹ مومن میں متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن

پاک فوج کا کوٹ مومن میں متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن
کیپشن: پاک فوج کا کوٹ مومن میں متاثرین کیلئے ریلیف آپریشن

ویب ڈیسک: پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقے کوٹ مومن میں متاثرین کے لیے ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ پاک فوج نےکوٹ مومن میں  سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے ریلیف آپریشن  شروع کر دیا ہے ، پاک فوج کے جوانوں نے گورنمنٹ ہائی سکول لکسیاں میں ریلیف کیمپ قائم کردیا ہے ۔ ریلیف آپریشن میں پاک فوج کیساتھ ساتھ ضلعی انتظامیہ بھی  شریک ہے، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل3 ریسکیو ٹیمیں مڈ رانجھا طالب والا اور ہلال پور میں تعینات ہیں ۔

سیکیورٹی ذرائع نے  مزید بتایا کہ ریسکیو ٹیموں میں ماہر تیراکوں کو بھی شامل کیا گیا ہے،ہر ریسکیو  ٹیم کے پاس 2کشتیاں 30 لائف جیکٹس و دیگر سامان موجود ہے. سیلاب متاثرین کیلئے خیمے بھی نصب کردیئے گئے  ہیں جہاں انہیں ہر طرح کی سہولیات دی جا رہی ہیں۔ متاثرین سیلاب نے پاک فوج کے اس جذبۂ خدمت کو سراہا ہے۔ پاک فوج مشکل کی اس گھڑی میں عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔